صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا ہے: یاسمین راشد

130
investigate

 لاہور: یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پچھلے 15 دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ٹارگٹ کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایک سال سے سیکڑوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں قید ہیں، ایک سال سے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم و زیادتی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔