وزیر دفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات

126

 اسلام آباد: وزیر دفاع سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزارت دفاع کی پریس ریلیز کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اجاگر کیا، مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔