بھارت: پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنے والے شخص کے کپڑوں کو آگ لگ گئی 

363

نئی دہلی : بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنے والے شخص کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔

بھارت کے شہر نئی دہلی کی ایک شادی کی تقریب میں کچھ افراد ڈانس کررہے تھے جس میں ایک شخص نے جلتے ہوئے پٹاخوں سے بھرا ڈبہ اپنے سر پر رکھ لیا اور ڈانس کرنے لگا۔

پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنے کی وجہ سے آگ اس شخص کے کپڑوں پر لگ گئی جس سے وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص اس وقت نشے میں تھا اور شادی کی تقریب میں نشے کی حالت میں ڈانس کر رہا تھا۔