آصفہ زرداری کے مقابل میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو تشدد کر کے بٹھایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

228
not a good omen

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما  آصفہ زرداری کو بلامقابلہ منتخب کرانے کے لیے آصفہ بھٹو  کے مقابل میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو تشدد کرکے بٹھادیا گیا، پیپلز پارٹی کے لوگ بھٹو کے نظریات کو  فالو کرنا بھول گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج کرنا بنتا ہے، بہت جلد ہم الیکشن کے نتائج میں ہونے والی تبدیلی کے خلاف پورے ملک میں تحریک کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہم کوششیں کررہے ہیں، لوگ بغیر مینڈیٹ کی بنائی گئی حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کیا ہے، لیکن الیکشن کے نتائج تبدیل ہونے کی وجہ سے ہماری حکومت نہیں بن پائی۔