ملاقاتوں کیلئے عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

186

 

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہوگئے۔

عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ایس او پیز پر دستخط کر دیے، جیل ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے تین فوکل پرسن مقرر کردیے۔ ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا۔

بیرسٹر عمیر نیازی ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر فوکل پرسن ہوں گے۔

ہفتے میں دو دن ملاقات ہو گی، منگل کو عمران خان فیملی سے اور جمعرات کو وکلاء اور ودیگر سے ملاقات ہوگی۔