غزہ: اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید

260

مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی جارحیت میں 10فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی گئی جس میں سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے حملے میں صہیونی فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں خوردنوش کی کمی اور غذائی قلت کے باعث 17 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں تقریبا 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہی۔