اسرائیلی جارحیت جاری: غذائی قلت کے باعث  17 فلسطینی بچے شہید

359

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوردنوش کی کمی اور غذائی قلت کے باعث مزید  17 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے رمضان المبارک کے مقدس میں بھی اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، اسپتال اور دیگر کھانے پینے کے اسٹورز تباہ ہونے کے سبب فلسطینی عوام علاج اور فاقوں سے گزر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں تقریبا 32 ہزار سے زائد شہید ہوگئے ہیں،جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، عالمی ادارے  خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری ہے۔