سینیٹ انتخابات: اسلام آباد اور کراچی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی جاری

153
polling will be held tomorrow

اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالم اور 4 رنگوں پرمشتمل بیلٹ پپیرز چھاپے جا رہے ہیں۔

جنرل نشستوں کیلئے سفید اور ٹیکنوکریٹ کیلئے سبز رنگ، خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے گلابی اور غیرمسلم کیلئے پیلے رنگ کا بیلٹ پیپراستعمال ہوگا۔