مریم نواز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں: لیاقت بلوچ

178
The people

 لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی سرگرمیوں سے باہر آئیں اور بلدیاتی ادارے با اختیار بنائیں ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر آئیں۔

رہنما جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ پیٹرول ، بجلی، گیس، مہنگا اور ٹیکسز میں اضافہ معاشی بحران گہرا کرے گا ، نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے گناہ قیدیوں بالخصوص خواتین کو رہا کریں۔