آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی بلامقابلہ رکن منتخب

86

کراچی: آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی بلامقابلہ رکن منتخب ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی بیٹی اور سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئیں۔

قومی اسمبلی کی رکنیت سے آصفہ بھٹو زرداری ملکی پارلیمانی سیاست کا حصہ بن گئی ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے بلامقابلہ منتخضب ہوئیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے سے خالی ہوئی تھی۔

ریٹرننگ آفیسر نے این اے207 سے آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔