پشاور : بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد

211

پشاور: احتساب عدالت نے بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاوراحتساب عدالت نے بی آر ٹی کےٹھیکیداروں کے دو کمرشل پلاٹس بھی سیل کر دیئے ہیں، نیب وکیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔

ٹھیکیدار کے وکیل نے بتایا کہ نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں اثاثے منجمد کرنا غیر قانونی ہے ۔