غیرقانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی و دیگر ملزمان 4 اپریل کو فرد جرم کیلیے طلب

205

لاہور : اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو 4اپریل کو فرد جرم عاید کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،  عدالت نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا ۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں، 17 مارچ کو رہنما تحریک انصاف واش روم میں گر گئے، گرنے سے پرویز الٰہی کی پسلی فریکچر ہوئی، میڈیکل افسر نے سابق وزیراعلی پنجاب کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس کے باعث فرد جرم عاید نہیں ہو سکی۔