پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلیے ریلی کا اعلان

145

راولپنڈی: بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پشاور میں اتوار کے روز ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کے لیٹر کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج پہلی ملاقات ہوئی، اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں لیٹر کے معاملے پر عمران خان کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وہ اپنا وی لاگ بناکر کرکے اپ لوڈ کرے۔