پرویز الٰہی پمز میں زیر علاج، پسلیوں میں درد کی شکایت

155

 

اسلام آباد: چوہدری پرویز الٰہی پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو گزشتہ رات  پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الہٰی کو پین کلر دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کو پسلیوں میں درد کی وجہ سے بیٹھنے میں مشکل پیش ہورہی ہے، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویزالٰہی کا معائنہ کرے گی۔