پاکستان  کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں، خواجہ آصف

162
become Prime Minister

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قوم کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں، گندی سیاست کرنے والوں کو عوام نے انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر دفاع  نے کہاکہ  ایٹمی اسلامی ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلے حکومتی اقدامات کے مثبت نتاج آئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نپٹا جائے گا۔