پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

167

جیل حکام نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شیر افضل مروت ، بیرسٹر گوہر اور فیصل جاوید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عمیر نیازی، شعیب شاہین اور زرتاج گل بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔