ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس

126
authority

اسلام آباد: ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں آج بھی چیف جسٹس کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے ہائی کورٹ ججز کے خط کے سلسلے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس آج جمعرات کے روز دوبارہ ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ اجلاس سے پہلے چیف جسٹس اور وزیراعظم کے مابین اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسی موضوع پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے اعلان کیا کہ حکومت نے مبینہ مداخلت کے حوالے سے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چیف جسٹس کی صدارت میں عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالے سے صورت حال پر غور کیا گیا تھا۔