اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

195
shocks in the border

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 پشاور، لوئر دیر ، گردونواح ، مالاکنڈ، سوات، دیر بالا، گاہکوچ ، باجوڑ اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔