اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلز لے کے جھٹکے

150
earthquakes

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان سرحد کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیربالا، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور سوات سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔