وزیراعظم نے سیکورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، کابینہ اجلاس ملتوی

292

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملکی سیکورٹی کی صورت حال پر اہم اجلاس طلب کرلیا جب کہ کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملکی سیکورٹی کی صورت حال پر اہم اجلاس آج بدھ کے روز طلب کیا ہے، جس میں ملکی داخلی سلامتی کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثنا وفاقی کابینہ کا آج بدھ کے روز ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 28 مارچ جمعرات کے روز ہوگا۔

وزیراعطم کی زیرصدارت سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔