پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک اور غیرملکی کوچ سے رابطہ

266

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوک رونکی ،مائیک ہیسن اور شین واٹسن کے بعد پی سی بی نے جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی گیری کرسٹن سے رابطہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کو لمبے عرصے تک کوچنگ کی آفر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر گیری کرسٹن نے پی سی بی کی پیشکش پر جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

گیری کرسٹن جنوبی افریقی اور بھارت ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔