پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی

270
India's refusal

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈمیں استعفوں کی خبریں زیرگردش ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آنے کے بعد دوسرا استعفی آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ دو روز قبل ڈائریکٹرکمرشل بابرحامد نے بھی استعفی دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بابر حامد کے مینجمنٹ سے اختلافات استعفی کی وجہ بنے۔

چند روز قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی تھی۔

میٹنگ کے دوران چیئرمین محسن نقوی نے ڈائریکٹرکمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کا ٹاسک دیا تھا۔