اسرائیل کو ہتھیار فراہمی پر پابندی، پاکستان نے بھی حمایت کردی

245

واشنگٹن: صہیونی ریاست اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی پاکستان نے بھی حمایت کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ کی رپورٹ ، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے نسل کشی کے مترادف ہیں، کی پاکستان نے توثیق کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد نے بھی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نمائندہ نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کو نسل کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر دیگر پابندیوں سمیت ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے حقوق کے ادارے کو ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا یہ میرا فرض ہے کہ میں انسانیت کی سب سے خراب صورتحال کے بارے میں رپورٹ کروں اور اپنے نتائج کو پیش کروں۔ اس رپورٹ کو نسل کشی کی اناٹومی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے اس رپورٹ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے۔