اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کاخط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

130

 اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔