شانگلہ خودکش حملہ: صدر اور وزیراعظم کا اظہار مذمت،چینی حکومت سے تعزیت

408
Chinese government

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  پاکستان دشمن قوتیں پاک-چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے تعزیت بھی کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک – چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد حملے میں پانچ چینی انجیئنرز کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے۔