غزہ میں صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ  حملے جاری، مزید 87 فلسطینی شہید

313
martyrs exceeded

غزہ: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی صہیونی فوجیوں کے غزہ کے نہتے شہریوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 87 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں الشفاء اسپتال اور اطراف میں لگے پناہ گزیوں کے کیمپوں پر حملہ کیا جہاں انہوں نے معصوم اور بزرگ خواتین پر گولا باری اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری  کا سلسلہ 7اکتوبر 2023 سے شروع ہواتھا، جس میں اب تک 33 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل آئے روز معصوم لوگوں کی جان لے کر اپنی درندگی کا مظاہرہ کر تاہے، جس تمام عالمی اداروں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔