اسرائیل فوج کے رفح اور خان یونس میں حملے، متعدد فلسطینی شہید

288

رفح : اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے خان یونس میں فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب حماس نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں