نو مئی واقعہ پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسد قیصر

346
judicial commission

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی سوچتا ہے کہ 9 مئی پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کئے جاتے تھے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عملًا آئین معطل ہو چکا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، ہماری خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، تاکہ پتہ چل جائے گا کہ اسکے پیچھے کون ہے۔ ا نہوںنے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، لیکن یاد رکھیں جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے ہماری سرحدوں پر تعلقات ٹھیک نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں افغانستان پر سفارتی کوشش کی جائے۔اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی۔