پی ایس ایل 9 کا بہترین پلیئر، بیٹر، بولر اور وکٹ کیپر کون رہا؟

291

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے ساتھ اختتام پذیر کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان کا 160 رنز کا ہدف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

 اس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ پرفارمنسز سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اسلام آباد کے عماد وسیم نے جیتا ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان قرار پائے ،پی ایس ایل 9 کے سب سے زیادہ رنز بنانے پر بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ جیتی ،اس سیزن کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے جیتا۔

اسی طرح ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی قرار پائے ، ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے، پی ایس ایل 9 کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ عرفان خان نیازی نے جیتا ، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی ۔ ،ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اعظم خان نے جیتا

پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے ، رواں سیزن کے بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف  یعقوب نے اپنے نام کیا۔