شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

249

کراچی : سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن  کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

کراچی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ شجاع اقبال پاشا کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔

 کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔

شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔