تحریک انصاف اپنے رول کا تعین خود نہیں کر پارہی : خواجہ آصف

160
provide maximum support

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے رول کا تعین خود نہیں کر پارہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بے نامی جماعت نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، یہ اسمبلی میں شور مچاتے رہیں گے، ہمارا کام قانون سازی ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو “بے نامی جماعت” قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وکیلوں کے حوالے ہوگئی ہے، کوئی سینیٹربن گیا تو کوئی قومی اسمبلی کا رکن بن گیا، یہاں جو وکلا کی لاٹری نکلی ہوئی ہے یہ پارٹی کا کچھ نہ کچھ تو کرکے چھوڑیں گے۔