مزید 4، 5 سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں: عماد وسیم

238

اِن فارم آل راؤنڈرعماد وسیم نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے اب میں چار پانچ سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

 گزشتہ شب اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا فائنل کھیلا گیا جہاں یونائیٹڈ نے سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ اس مقابلے میں عماد وسیم پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ‘میں نے سوچا  نہیں تھا کہ  پاکستان سپر لیگ 9  میرے لیے بہترین ثابت ہوگا، میں بس اپنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا اور میں بے حد خوش ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہت اچھا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے بیٹنگ میں تو کئی بار کارکردگی دکھائی لیکن فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا اور اتنے مشکل اور  اہم میچ میں جمے رہنا میرے لیے نیا تجربہ تھا،’مجھے لگتا ہے میں کرکٹ کھیل کر خوش ہوں، میں فٹ ہوں اور زیادہ سے زیادہ ٹیم میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔