این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

161
across the country

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے81 سے اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ پانچ سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس پر قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس کے مطابق چوہدری اظہر قیوم ناہرا 3ہزار197 ووٹوں سے جیت گئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرا کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7ہزار791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن)لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔