قوم دہشت گردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

289
the end of terrorism

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

محمد شہباز شریف میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے گھر چکلالہ اور کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ گئے۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہاکہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔