نومنتخب صدر آصف زرداری آج حلف اٹھائیں گے

185

اسلام آباد :پاکستان کے نو منتخب 14ویں صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج (اتوار) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ شام 4 بجے ایوان صدر میں آصف زرداری سے حلف لیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، مسلح افواج کے سربراہان، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز، اراکین اسمبلی نے شرکت کی،اور سفیر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہفتہ کو آصف زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر منتخب ہوئے۔ وہ 2008 میں صدر منتخب ہوئے۔