وزیراعظم کی آصف زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد

249
meeting

اسلام آباد: حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کے 14ویں صدر پاکستان منتخب ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کی، صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔