صدارتی انتخاب آج ہوگا: آصف زرداری بمقابلہ محمود خان اچکزئی

96

اسلام آباد:ملک کے14 ویں صدر کا انتخاب آج ہوگا، جس کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری ہیں جبکہ ان کا مقابلہ عمران خان کے حمایت یافتہ  اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے دن صدارتی انتخاب میں چاروں صوبائی اسمبلیاں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ملک کے نئے صدر کا چناؤ کریں گے،آئین کے تحت صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

بیلٹ پیپر پر ووٹر پسند کے امیدوار کے نام کے سامنے خصوصی پینسل سے کراس لگائے گا،

صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی ، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ہر ووٹرز کا ووٹ ایک ہی شمارہوگا۔