مریم نواز کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے معافی مانگ لی

251
Respecting the public mandate

لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے مریم نواز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

ویڈیو بیان میں جمیل اصغر بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی، مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

صدر پی ٹی آئی لاہور جمیل اصغر بھٹی نے مزید کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور نے مزید کہا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کی طرح دیکھتا ہوں، مریم نواز بلاشبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہر کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔