کینیڈا: فائرنگ سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

293

اوٹاوا: کینیڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک گھر میں پیش آیا، جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کیے گئے افراد کی شناخت نہیں کی جا سکی، تاہم واقعے کے محرکات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ہائی کمیشن کے ایک ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے، ان کی ماں اور باپ شامل ہے۔فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔