بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ

334
ballistic missile

نئی دہلی: بارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی نیوی کے لیے 2.36 ارب ڈالر کی لاگت سے ایٹمی صلاحیت کے حامل برہموس سپر سونگ کروز میزائلوں کی خریداری کے لیے معاہدہ کرنے کے بعد اس پر دستخط کردیے ہیں۔

بھارتی سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور میزائلوں کو بھارتی بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بھارتی وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان 5 بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے میک ان انڈیا اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے دستخط کیے تھے۔5معاہدوں میں مگ 29 طیاروں کے لیے ایرو انجنوں، قریبی ہتھیاروں کا نظام، اور ہائی پاور ریڈار اور بھارتی دفاعی افواج کے لیے شپ بورن برہموس سسٹم کی خریداری شامل ہے۔