چیف جسٹس دھاندلی زدہ الیکشن اور عوامی مینڈیٹ پر قبضے کا نوٹس لیں، حافظ نعیم

322

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے فوری بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی میں انتخابی دھاندلیوں کے حقائق پر مشتمل خط ارسال کر دیا تھا۔

ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  ہماری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اس دھاندلی زدہ الیکشن اور عوامی مینڈیٹ پر قبضے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور 8لاکھ سے زائد ووٹ ہمیں دیئے، عوام نے انتخابات میں شہر کو تباہ و برباد کرنے والوں کو مسترد کیا اور موجودہ نظام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ دیئے، ہم نے اپنے فارم45کے مطابق جیتی ہوئی سیٹوں کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور ہم اپنے ایک ایک ووٹ اور سیٹ کی حفاظتکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں، نتائج کی فارنزک تحقیقات کرائی جائیں اور فارم 45کے مطابق درست نتائج جاری کیے جائیں،  انتخابات میں جیتنے والو ں کو ہرو ا کر عوامی رائے اور جمہوت کا گلا گھونٹاگیا ہے اورالیکشن کو پوری دنیا میں تماشہ بنا دیا گیا ہے۔