عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے، پی ٹی آئی رہنما

248

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا  ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

پارٹی رہنما علی محمد خان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات  کے دوران اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما لطیف کھوسہ بھی تھے۔

لطیف کھوسہ نے عمران خان کو بتایا کہ وہ لاہور کی سیٹ پر ان کے مقروض ہیں۔ اس پر عمران خان نے نہیں کہا وہ میانوالی کی نشست پر اسمبلی کا حصہ بنیں گے ۔

سابق وزیراعظم نے لاہور اور میانوالی سے الیکشن جیتا تھا۔سابق وزیر اعظم سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔

علی محمد خان مزید لکھا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد “فتح مکہ” کا ماڈل چاہتے تھے اور پارٹی کوئی سیاسی انتقام نہیں لے گی۔

سابق وزیر اعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کی طرح قائم کردہ سچائی اور مصالحتی کمیشن کی تشکیل پر بھی زور دیا۔