پرویز خٹک کی بھی لاٹری لگنے والی ہے، فیصل واوڈا کا انکشاف

308
government

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ پرویز خٹک کی لاٹری بھی لگنے والی ہے،آزاد امیدوار ادھر چلے جائیں گے۔

 فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ غصے میں آگئے ہیں،ٹھیک ہوجائیں گے، جمہوریت پہاڑ کے درمیان پھنس گئی ہے،حافظ حمداللہ پی ٹی آئی کی زبان بول رہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے۔

وفصل واوڈا نے کہاکہ  پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن اور حمداللہ کی زبان بول رہی ہے،سیاست پانی کی طرح جگہ بنانے کا نام ہے،پہلے امریکا کو گالیاں دیتے تھے،اب بھیک مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے نعرہ لگا یا کہ ہم امریکا کیخلاف ہے ،امریکا نے سائفر کیا،ہم نے پی ٹی آئی کیلئے خون دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ30،35آزاد ارکان ہمیشہ حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں،60،65آزاد ارکان رہ گئے ہیں،آدھے تو بگ گئے ہیں،میرے پاس اقتدار چلانے کا انتظام ہوتا تو پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیتا۔