بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج میں تاخیر پر اظہار تشویش

345
We don't believe

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین حد تک کی تاخیر ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی امیدوار اور پی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔