اسد قیصر کی کارکنوں کو انتخابات کے دن پر امن رہنے کی ہدایت

238

 مردان: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کارکنوں کو انتخابات کے دن پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسد قیصر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کسی بھی صورت لڑنا نہیں ہے، پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ اصل فارم 45حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہ نکلیں، گنتی کے وقت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور سینئر ورکرز موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں ہمارے وکلا موجود ہوں گے، کارکنان اپنے مقامی قیادت سے رابطہ کرکے بروقت صورتحال سے آگاہ کریں۔