عوام 8 فروری کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے جان چھڑائے، سراج الحق

247
empty cartridges

گوجرانوالہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام سودی نظام سے چھٹکارا چاہتی ہے تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے جان چھڑائے، آئین کے آرٹیکل 62، 63ختم کرنے کا اعلان کرنے والوں کو اس دفعہ کرسی پر بیٹھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ  میں  قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جن حکمرانوں نے انھیں مایوس کیا وہ 8فروری کو بدلا چکا دے، ملک میں اندھیروں کی ذمہ دار سابقہ حکمران پارٹیاں ہیں، ان کو سو سال بھی ملے تو روشنی نہیں پھیلے گی، اسلامی نظام کے لیے جماعت اسلامی ہی آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نواز دو کے نعرے لگانے والوں کو معلوم ہے کہ عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، غربت، جہالت سے نوازنے میں انہی کا ہاتھ ہے، پچیس پچیس سال تک حکمرانی کرنے والے مزید اقتدار کے خواہش مند ہیں، یہ بتائیں وزارت عظمیٰ کی کرسی ان کے پاس رہی، انھوں نے قوم کے لیے کیا خدمات سرانجام دیں؟