مانیٹرنگ جج  کے استعفے سے ثابت ہوا کہ دال میں کچھ کالا تھا، نواز شریف

249
I will leave

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ جج  کے استعفے سے ثابت ہوا کہ دال میں کچھ کالا تھا، اسی لیے 8 ماہ پہلے استعفی دے کر چلا گیا۔

نواز شریف نے کہاکہ سزا دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہورہے ہیں،  وہ جج بھی چلاگیا جسے 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا، جس سے ثاب ہوا کہ میں بے قصور ثابت تھا۔

انہوں نے کہا کہ  میری  چھٹی نہ کروائی جاتی تو کوئی بےروزگار نہ ہوتا، جس کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے  ہیں، ہم نے بہت زخم کھائے ہیں۔