پولیس کا جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، داماد اور ملازم گرفتار

214

ملتان : پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے داماد اورملازموں  کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس سابق ٹوئٹر پرہاشمی نے کہا کہ پولیس نے مخدوم رشید کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر اس وقت چھاپہ مارا جب تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن جاری تھا اور پی ٹی آئی امیدوار اور ان کے ملازموں  کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بغیر وارنٹ کے رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہو کر اس کے گھر کا تقدس پامال کیا اور اس کے داماد اور پوتے کو حراست میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی نے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنا تھی۔