شکار کا موسم ہے، سب مل کر شیر کا شکار کرینگے، بلاول

321
level playing field

بہاول پور: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شکار کا موسم چل رہا ہے، سب مل کر شیر کا شکار کریں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکار کا موسم ہے، اور اب ہم سب مل کر شیر کا شکار کریں گے۔ ہمیں شیر کا شکار کروانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ عوام عام انتخابات میں 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر دکھا دیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی بالکل مفت کردیں گے۔ ملک بھر میں مفت اور معیاری تعلیمی ادارے اور آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے۔