کوہاٹ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید

255

خیبر پختونخواہ (کے پی) کے علاقے کوہاٹ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں  تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم چار افراد  شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چوکی پر جدید ترین اسلحے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت امجد، جنید اور وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

بعد میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جہاں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں رات گئے پولیس چوکی پر حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آدھی رات کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے داخلی دروازے پر پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

پشاور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ “دہشت گردانہ حملے میں دو کانسٹیبل واجد اور فرمان شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے”۔